مزید خبریں

پولیس اور سی پی ایل سی کے اسٹریٹ کرائم ڈیٹا میں 50 ہزار کا فرق

کراچی(نمائندہ جسارت)جنوری 2022ء سے ستمبر تک کے اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے پولیس اور سی پی ایل سی کے اعداد و شمار میں زمین آسمان کا فرق سامنے آگیا۔ کراچی میں پولیس اور سی پی ایل سی کے اسٹریٹ کرائم ڈیٹا میں50 ہزار کا واضح فرق دیکھنے میں آیا۔ پولیس ڈیٹا کے مطابق کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی 20 ہزار 400 سے زاید وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ سی پی ایل سی میں اسٹریٹ کرائم کی رواں سال 79 ہزار 500 وارداتیں درج کرائی گئیں۔پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں 118 گاڑیاں چھینی اور 1451 چوری کی گئیں‘ 3242 موٹر سائیکلیں چھینی اور 34672 چوری کی گئیں‘ سارے واقعات کے25 ہزار 328 مقدمات درج کیے گئے۔ سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں موبائل چھیننے کے 22 ہزار سے زاید واقعات رپورٹ ہوئے، موٹر سائیکل چوری کے34 ہزار سے زاید اور چھینے جانے کے ساڑھے3 ہزار سے زاید واقعات ہوئے۔ شہر میں گاڑیوں کی چوری کے 19 ہزار سے زاید اور چھیننے کے1300سے زاید واقعات رپورٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر پولیس اور سی پی ایل سی کے اعداد و شمار میں 50 ہزار سے زاید کا فرق سامنے آیا ہے۔