مزید خبریں

سائفر کی تحقیقات درست سمت میں قدم ہے، فواد چودھری

اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سائفر کی تحقیقات پرحکومتی آمادگی درست سمت میں ایک قدم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائی گئی،انصاف کا تقاضا ہے کہ یہ تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے عدالت عظمیٰ کا بنایا کمیشن کرے تاکہ دودھ
کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے، اسی طرح کا کمیشن آڈیو لیکس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔