مزید خبریں

ترک فارماسسٹ احمد الدوبیس کا آغوش کالج مری کا دورہ

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ترکی کے احمد الدوبیس

(فارماسسٹ UOSSM)نے آغوش کالج مری کا دورہ کیا۔آغوش کالج مری پہنچنے پر معزز مہمان کا استقبال کیا گیا اور آغوش کالج مری کے مقاصد اور ماسٹر پلان کے بارے میں بتایا گیا۔بعد ازاں انہوں نے کیمپس کے مختلف حصوں، اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل بلاک کا تفصیلی دورہ کیا اور طلبہ کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔معزز مہمان نے آغوش کالج مری کی مارننگ اسمبلی کو بھی دیکھا اور نوجوان آغوشیوں کی
خوشحالی اور کامیابی کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے طلبہ سے بات چیت کی۔مسٹر احمد الدوبیس نے مستحق یتیم بچوں کو بہترین تعلیمی اور بورڈنگ ماحول فراہم کرنے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور آغوش کالج مری فیکلٹی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں مہمان نے وزیٹر بک میں اپنے تبصرے لکھے۔ معزز مہمان کو سووینئر بھی پیش کیا گیا۔اعظم خان، پرنسپل آغوش کالج مری نے اس موقع پر کہا کہ آغوش کالج مری بین الاقوامی سطح کا تعلیم اقامتی ادارہ ہے۔ جہاں یتیم بچوں کو رہائش، تعلیم و تربیت، خوراک اور دیگر سہولیات مفت میسر ہیں۔ ملائشین وفد نے پاکستان کے مستقبل کے لیڈروں کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی کاوشوں اور عزم کو سراہا۔یاد رہے آغوش کالج مری، مری ایکسپریس پر اسلام آباد سے 35 کلو میٹرکی مسافت پر واقع ہے۔