مزید خبریں

پی ڈی ایم کی امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے‘اسدقیصر

اسلام آباد (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عمران خان کو گرفتار کرنے کی غلطی مت کرنا ! ،مستند چوروں نے ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولا، ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا اور مریم صفدر ‘‘انکل سائفر پر رہیں’’ کا مشورہ دے رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا اس وقت ملک میں تاریخ کی بدترین
مہنگائی ہے، امپورٹڈ حکومت نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے غریب آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ۔پی ڈی ایم سمیت حکمرانوں کی عمران خان کی کال سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا پریس کانفرنس کے فوری بعد عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے۔ عمران خان کو گرفتار کرنے کی غلطی مت کرنا !! ۔سازش کے تحت حکومت میں آنے والوں کے جانے دن آچْکے ہیں۔ پاکستان کے عوام پر اگر یہ چور ٹوالہ مسلط رہا تو سری لنکا سے بھی برے حالات ہوجائیں گے۔عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی مت کرنا۔عمران خان اس ملک نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مقبول ترین لیڈر بن چکے۔ اس وقت حکمران پوری دنیا میں ہمارے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے۔ ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے یہ لوگ اپنے کیسز ختم کروانے اور این آر او لینا چاہتے ہیں ۔اسد قیصر نے کہا لاڈلے مجرم وفاقی عہدوں پر فائز ہیں۔ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کرنے کا اقرار کیا۔ ہماری تحریک منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ہماری فائنل کال کے سامنے یہ چور نہیں رک سکیں گے ۔
اسد قیصر