مزید خبریں

برطانیہ : مذاکرات میں ناکامی پر ریلوے ملازمین کی تاریخی ہڑتال

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں حکومت سے جاری مذاکرات میں ناکامی پر ریلوے ملازمین نے ایک بار پھر تاریخی ہڑتال کردی۔ خبررساںاداروں کے مطابق یہ برطانیہ میں گزشتہ کئی دہائیوں کی سب سے بڑی ریل ہڑتال ہے۔ یہ ہڑتال ایسے وقت میں ہو رہی ہے کہ جب برمنگھم میں کنزرویٹوکانفرنس جاری ہے۔ تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات پورے نہ ہونے پر 40ہزار ملازمین کا کام سے انکار کردیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہڑتال کے دوران انگلینڈ اور ویلز کے درمیان کوئی سروس نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ لندن سے برمنگھم، مانچسٹر، ایڈنبراکے درمیان کچھ انٹرسٹی روٹس پربھی ٹرینیں نہیں چلیں گی ۔ گرینڈ سینٹرل ٹرین سروس کے ملازمین بھی ہڑتال پر ہیں، جس کے باعث یارکشائراورلندن آنے اور جانے والوں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی برطانیہ میں مہنگائی اور تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے باعث ریلوے ملازمین نے ہڑتال کردی تھی، تاہم حکومتی وعدوں کے باعث یہ سلسلہ روک دیا تھا تھا۔