مزید خبریں

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کی جیل میں کرائے پر کمرے دستیاب

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ کی جیل میں کمرے کرائے پر ملنے لگ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں یہ بھارت کی یہ پہلی جیل ہے ، جہاں 500 روپے دے کر ایک دن کے لیے کمرہ کرائے پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی جیل میں رہنا چاہے تو الگ کمرہ دیا جائے گا۔