مزید خبریں

برکینا فاسو : افسران نے بغاوت کرکے فوجی سربراہ کو معزول کردیا

واگادوگو (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں فوجی افسران نے اپنے ہی کمانڈر کو عہدے سے برطرف کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق برکینا فاسو کے فوجی افسران نے فوجی آمر لیفٹیننٹ کرنل پال ہنری دمیبا کے خلاف بغاوت کردی۔ باغی فوجیوں نے سرکاری ٹی وی پر قبضہ کرلیا اور ملک میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔دوسری جانب عالمی برادری نے برکینا فاسو میں ایک سال میں دوسری فوجی بغاوت پر شدید ِ تشویش ظاہر کی ہے۔