مزید خبریں

امریکا نے ایرانی پیٹرول کی خریداری پر بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ایرانی پیٹرول کی خریداری پر بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کردی ۔ یہ اقدام بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دورئہ واشنگٹن کے ایک روز بعد کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے بھارتی کمپنی پر ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکل کی خریداری کے لیے معاونت کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی نجی پیٹرولیم کمپنی نے ایران سے میتھول اور بیس آئل سمیت لاکھوں ڈالر مالیت کے پیٹرو کیمیکلز مصنوعات خریدیں اور چین بھیجی تھیں۔