مزید خبریں

عمران خان کی ہیلی کاپٹر میں نماز پڑھنے کی وڈیو وائرل

اسلام آباد ( آن لائن) تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہیلی کاپٹر میں دورانِ سفر نماز پڑھنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے برابر میں نشست پر بیٹھے سابق وزیراعظم نماز ادا کر رہے ہیں۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے عمران خان نے سفید جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اور اوپر کالی واسکٹ ہے جبکہ ہاتھ میں تسبیح بھی
پکڑی ہوئی ہے۔ہیلی کاپٹر کسی پرفضا مقام سے گزر رہا ہے اور نیچے سرسبز و شاداب پہاڑ اور وادیاں بھی نظر آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے یہ وڈیو خیبرپختونخوا کی ہے اور اس وڈیو میں وہ پشاور جا رہے ہیں۔