مزید خبریں

12 کروڑ روپے کا سامان تقسیم کر چکے، جمیل کرد

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدرانجینئرجمیل احمدکرد نے کہاکہ بارش وسیلاب متاثرین میں اب تک 12 کروڑ روپے کا سامان تقسیم کیا ، 30 ہزار خاندانوں کو راشن فراہم اور سیکڑوں ٹینٹ متاثرین تک پہنچائے، متاثرہ اضلاع میں خیمہ بستی قائم کی گئی جس میں متاثرین کو ہر سہولت میسر ہے۔الخدمت کی خدمات کا سلسلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔ بلوچستان امسال بارش وسیلاب نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے بارش سے متاثرہ علاقوں میں اب بھی عوام پریشان امداد کے منتظر ،متاثرین بیماریوں میں مبتلا پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیںدیانت داری سے زیادہ سے زیادہ ریلیف ورک کی ضرورت ہے حکومت وفلاحی ادارے متحرک رہے مخیر حضرات انسانیت کی بے لوث ودیانت سے خدمت کے لیے الخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دیں، متاثرین کو تیار کھانے ،خشک راشن،پینے کا صاف پانی ،کمبل ،مچھر دانی ، خیمے،علاج کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جعفرآبادخیمہ بستی میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن کی ٹیم نے پہلے مرحلے میں ہر جگہ بارش متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کاانتظام اس کے بعدسروے کے لیے رضاکاروں نے دن رات ایک کرکے کام کیا ۔ مستقبل میں بھی الخدمت فائونڈیشن صوبے بھر میں اپنے پراجیکٹس میں بہتری لے آئے گی۔