مزید خبریں

حکومت کا فوکس متاثرین کو ریلیف دینے پر ہے، ناصر حسین شاہ

سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا فوکس اس وقت متاثرین کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے جلد ہی بحالی کا کام شروع کردیاجائے گا، ہمیں امید ہے کہ متاثرین کی بحالی میں ہمیں باہر سے سپورٹ ملے گی اور اسی لیے سروے کا کام شروع کردیا گیاہے جہاں جہاں لوگوں کے گھرکے نقصانات ہوئے ہیں وہ پورے کیے جائیں گے، فصلوں اور کاروبار کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کی کوشش کی جائے گی کاشتکاروں کو گندم کی فصل کی کاشت کے کیے سپورٹ فراہم۔کی جائے گی ، سکھر میںجاری کام کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ایسے حالات نہیں ہیں کہ الیکشن ہوں، 60 فیصد علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،سندھ بلوچستان اور یہاں تک کے پی کے بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے عمران خان کو احساس ہونا چاہیئے اس بات کا ان کو متاثرین کی مدد کے لیے ہاتھ بٹانا چاہیے ان کے کہنے سے کچھ نہیں ہوگا اور الیکشن وقت پرہوں گے۔وزیر بلدیات کا کہنا تھاکہوبائی امراض سے لوگوں کو بچانے کے لیے اقداامات کیے جارہے ہیں، ڈاکٹرز اور عملے کی قلت کے باعث ڈسٹرکٹ کی سطح پر کانٹریکٹ پر ڈاکٹرز اور عملے کی بھرتی کی جارہی ہے ان کا کہناتھا کہ موسیاتی تبدیلی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے جن ممالک کی وجہ سے ایشوز آرہے ہیں، اُمید ہے کہ وہ تعاون کریں گے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس کی ٹیپ لیک ہونا حساس معاملہ ہے اس پرتحقیقات ہونی چاہیے یہ چیک ہونا چاہیے کہ یہ آڈیو اصلی ہے یا نقلی، اس حوالے سے سائبر کرائم کو ایکٹو ہونا چاہیئے، اس حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیئے اور جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کو سزا ملنی چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کرایوں اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں۔