مزید خبریں

میرپورخاص:پی پی رہنمائوں کی ڈاکٹر اکرم مستوئی سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر اکرم مستوئی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی، پیپلز پارٹی میرپورخاص ڈویژن کے صدر پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی کے فرزند پیر حسن شاہ جیلانی، سٹی میرپورخاص کے صدر یونین کونسل چیئرمن حنیف میمن، منارٹی ونگ کے صدر رمیش ڈیون کمار مالہی، اسحاق ناریجو، منتخب یونین کونسلز کے چیئرمنس رؤف غوری، عبدالرزاق ہاشمانی، ہادی بخش لاشاری، دوست محمد خاصخیلی، یاسر عمرانی،شاھ بخش لنڈ،ارجن کمار،ولید بھٹی نے شہر کے معروف سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر اکرم مستوئی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دُعا خیر کی اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی۔