مزید خبریں

لاڑکانہ:بیگم نصرت بھٹو گرلز کالج میں ’’گرین سندھ مون سون ٹری شجرکاری مہم‘‘

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت ) بیگم نصرت بھٹو گرلز کالج میں ’’گرین سندھ مون سون ٹری شجرکاری مہم‘‘ کے سلسلے میں طالبات، اساتذہ، پرنسپل اور فاریسٹ آفیسر کے ہمراہ کالج کے لان میں درخت لگائے اور درختوں کی دیکھ بھال پر روشنی ڈالی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بیگم نصرت بھٹو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نے ’’گرین سندھ مون سون شجر کاری مہم‘‘ کے سلسلے میں کالج کے لان میں پودا لگایا، جس میں مہمان خصوصی فاریسٹ آفیسر لاڑکانہ ارشد حیدر ابڑو، کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عارف علوی تھے۔ ثمینہ ناز ابڑو اور طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ مل کر کالج کے لان میں مختلف اقسام کے پودے لگائے اور شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔بعد ازاں کالج ہال میں شجرکاری کی اہمیت کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا اور شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔