مزید خبریں

شہدادپور: ٹرالر کے نیچے آنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

شہدادپور(نمائندہ جسارت) مین ہالہ روڈ پر ٹرکوں اور ٹرالرز کے اڈے کے سامنے گاؤں رانا مل سے شہر ڈیلیوری کے لیے موٹرسائیکل پر اسپتال آنے والی خاتون صوبیہ زوجہ عمران راجپوت ٹرالر کے نیچے آنے سے موقع ہی پر جاں بحق ہوگئی، خاتون کی لاش کو سمس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔ خاتون کو شہر لانے والے رانا مل کے نوجوان نے بتایا کہ صوبیہ کو گاؤں سے شہر ڈیلیوری کے لیے لایا جا رہا تھا کہ ٹرالر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔ اطلاع پر پولیس نے ٹرالر تحویل میں لے لیا۔ڈرائیور رات کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہوگیا۔ ڈاکٹر نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔