مزید خبریں

ڈگری: سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، غریب کی پہنچ سے دور

ڈگری(نمائندہ جسارت) سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، اب سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئیں،خود ساختہ مہنگائی کو انتظامیہ کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہے،سبزی فروشوں کی من مانیاں عروج پر،انتظامیہ خاموش تماشائی ہے۔ ہری سبزیاں اور گوشت کی قیمتوں میں دکانداروں کی جانب سے خود اضافہ کرکے عوام کو لوٹا جا رہا ہے، سبزیاں مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔ عام سبزیوں کے ریٹ گوار کی پھلی 300 روپے، ٹنڈے 180 روپے،گوبی 200، آلو 100 روپے، ٹماٹر 300 روپے، پیاز 200 روپے اور بھی دیگر سبزیاں مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیںپرائس کنٹرول کمیٹی کا وجود نہیں، قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر فوری منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر شہریوں کو سستے داموں سبزیاں اور گوشت کی خریداری کو یقینی بنائیں۔