مزید خبریں

باڈہ :مقابلے میں ایک ڈکیت شدید زخمی حالت میں گرفتار،دوسرا فرار

باڈہ (نمائندہ جسارت) بڑی وہنی روڈ پر پولیس اور ڈکیتوں کے مبینہ مقابلے میں سامٹیہ مکین ایک ڈکیت احمد علی کاندھڑو شدید زخمی حالت میں گرفتار۔ پولیس کے مطابق معمول کی طرح گشت کررہے تھے کہ ڈکیتی کے لیے کھڑے ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈکیت احمد علی کاندھڑو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک نامعلوم ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ یاد رہے کہ زخمی ڈکیت احمد علی کاندھڑو ولد ممتاز کاندھڑو نے 2 دن قبل سیہڑ اسٹیشن سے سیہڑ ولیج جانے والے نوجوان شہمیر ولد سجن کاندھڑو کو ڈکیتی کے دوران چھریاں مارکر قتل کردیا تھا اور سجن کاندھڑو کی جانب سے مقامی تھانے میں قاتلوں کے خلاف فریاد بھی داخل کی گئی تھی،جبکہ ایس ایس پی لاڑکانہ کا کہنا تھا کہ کسی مجرم کو ہرگز چھوڑا نہیں جائے گا اور پولیس کی وردی میں موجود ان کے سہولت کاروں کے خلاف معلومات جمع کرکے انہیں نوکری سے فارغ اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔