مزید خبریں

سکھر : ایف بی آر اسلام آباد کی فکس ٹیکس معاملے پر تاجروں کے ہمراہ آن لائن میٹنگ

سکھر (نمائندہ جسارت) ایف بی آر ریوینیو ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں فکس ٹیکس کے معاملے پر تاجروں کے ہمراہ آن لائن میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈکاٹیج انڈسٹریز کے عہدیداروں تاجروں اور دکانداروں نے بھی شمولیت کی آن لائن میٹنگ میں جنید شیخ، ذاکر بندھانی، چوہدری نوید آرائیں اور دیگر شریک ہوئے ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے ایف بی آر کے افسران نے تاجروں کو فکسڈ ٹیکس کے حوالے سے مطمئن کرنے کی کوشش کی اور تاجروں کے سوالات کے جواب بھی دیے تاجروں نے ملک بھر سے اس آن لائن میٹنگ کے دوران کہا کہ تاجر طبقہ ملک کی موجودہ معاشی ابتر صورتحال کی وجہ سے انتہائی مشکل ماحول میں کاروبار کررہا ہے، بے انتہا مہنگائی کی وجہ سے آمدن اور اخراجات میں توازن نہیں ہوپارہا مہنگائی نے منافع کی شرح بہت کم کردی، ملازمین اسٹاف کی تنخواہیں بھی ادا کرنا مشکل ہوچکا ، تاجر پہلے ہی مختلف ٹیکس ادا کررہے ہیں لوکل گورنمنٹ ٹیکس، صوبائی ٹیکس، وفاقی ٹیکس دیگر ریونیو بجلی کے بلوں پرہ وا ہے ایسے میں فکسڈ ٹیکس نفاذ معیشت کو مزید تباہ و برباد کرکے رکھ دے گا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ بے انتہا بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بہت متاثر ہوئی ہیں صنعت و تجارت اور کاروبار ختم ہوکر رہ گیا ہے انہوں نے کہاکہ آفت زدہ قرار دیئے گئے اضلاع کے ٹیکس 2 سال کیلئے ختم کیے جائیں آفت زدہ ضلع میں سکھر بھی شامل ہے 2ماہ کے بجلی گیس ٹیلیفون اور پانی کے بل معاف کیے جائیں۔