مزید خبریں

جی ڈی اے کے مرکزی رہنما مخدوم فضل حسین کی پی ٹی آئی میں شمولیت

مٹیاری(نمائندہ جسارت)جی ڈی اے کی اہم وکٹ گرگئی،ہالا ضلع مٹیاری سے سیاسی شخصیات مخدوم فضل حسین کور کمیٹی (جی ڈی اے)مخدوم محسن ودیگر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کی اہم وکٹ ہالا مٹیاری سے سیاسی شخصیات مخدوم فضل حسین صدیقی، مخدوم محسن،مخدوم حسنین،شعیب خان سابق بلدیاتی چیئرمین تعلقہ ہالا مخدوم عمار حیدرصدیقی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے باضابطہ طور پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیا،ملاقات میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، مرکزی سینئر نائب
صدر فوادچودھری اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے ۔ مخدوم فضل حسین نے ٹیلیفونک گفتگومیں کہاکے عمران خان پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے شمولیت کی ہے اورہم چاہتے ہیں کہ ضلع مٹیاری کے فنڈز میں لوٹ کھسوٹ کرنے والوں اورغریب مسکینوں کے حقوق پہ ڈاکا ڈالنے والوں کا احتساب کیاجائے، لوگ تنگ آگئے ہیں اور نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں ، عمران خان کی قیادت میں نظام تبدیل کریں گے ۔