مزید خبریں

جرم ثابت ہوگیا،عمران کوعبرت کانشان بناناہوگا، مریم نواز

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر آج سنگین جرم ثابت ہونے کے بعد بھی غدار عمران خان کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو پھر ملکی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ تکلیف دہ بات یہ نہیں کہ ایک غیر ملکی تربیت یافتہ فتنے نے پاکستان کے ساتھ کھلواڑکی،دکھ اس بات کاہے کہ سب خاموش تماشائی بنے رہے۔انہوں نے مبینہ آڈیو لیک کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ(عمران خان) خود کہہ رہا ہے کہ میں نے عوام کے ساتھ کھیلنا ہے۔ اگر آج سنگین جرم ثابت ہونے کے بعد بھی عمران کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائے گا۔