مزید خبریں

ڈیبیو کی خوشی میں زبان سے الفاظ نہیں نکل رہے،عامر جمال

لاہور(نمائندہ خصوصی )انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بلے بازعامر جمال نے ڈیبیوکیا۔عامر جمال نے کہا ہے کہ بہت خوشی ہے، خوشی کے باعث میں بول بھی نہیں پارہا۔ ثقلین مشتاق نے بتایا کہ مبارک ہو آپ میچ کھیل رہے ہیں۔عامر جمال نے کہا کہ ثقلین مشتاق کے بتانے پر میری کیفیت ایسی تھی کہ رونا شروع کردوں۔ثقلین مشتاق کے پوچھنے پر بتایا کہ جو بھی اس وقت ضرورت ہوگی اس کے مطابق کھیلوں گا، کپتان بابر اعظم کے ساتھ جو بھی پلان بنے گا اسی کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تک پہنچنے کے لئے بہت کوشش اور محنت کی۔ انڈر-19 کی طرف سے بھی کھیل چکا ہوں۔عامر جمال نے کہا کہ میں نے کبھی بھی سخت محنت پر کمپرومائز نہیں کیا۔