مزید خبریں

پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیم کاا سکردو میں کامیاب سرچ آپریشن

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)اسکردو کی مقامی انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیم نے کچورا جھیل میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان کی نعش تلاش کر لی۔ گزشتہ3 ہفتوں سے مقامی اور ریسکیو اور غوطہ خوروں کی کاوشوں کے باوجود لاپتا نوجوان کی نعش کاسراغ نہ ملنے پر پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیم کو بلایا گیا۔ نعش نکالنے کے لیے خصوصی آلات کا استعمال کیا گیا۔