مزید خبریں

بدین،ٹیچر کا آفرلیٹر جاری نہ کرنے کیخلاف احتجاج

بدین (نمائندہ جسارت) محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ میں پرائمری اور جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کے لیے تحریری امتحان میں 33 فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں نے انہیں آفر آرڈر جاری کرنے پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب بھرگڑی نور حسین کھوسو شہاب الدین بلیدی غلام نبی چانگ مظہر جمالی رزاق انصاری نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے ہی صوبے کے امیدواروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے، جب سندھ ایک ہے تو روزگار پالیسی ایک ہی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد پورا سندھ ایک مشکل علاقہ بن گیا ہے، اس لیے حکومت سندھ سے مطالبہ ہے کہ اساتذہ کی آسامیوں کے تحریری امتحان میں 33 فیصد نمبر لے کر پاس کیا جائے تاکہ امیدواروں کی مایوسی دور ہو۔