مزید خبریں

قتل کیس‘ ملزم شاہنواز امیر کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

اسلام آباد (خبرا یجنسیاں/ مانیٹرنگ ڈیسک) سارہ انعام قتل کیس میں نامزد صحافی ایاز امیر کا ایک روز اور مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر دونوں کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کے سینئرسول جج محمد عامر عزیزکے روبرو پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگنے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، اور کچھ دیر بعد مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ اور مرکزی ملزم کے والد ایاز امیر کا مزید ایک روزہ
جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ سینئر صحافی ایاز امیر کی اہلیہ ثمینہ شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ علاوہ ازیں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے والد انجینئر انعام الرحمان اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔