مزید خبریں

عالمی اداروں کے تعاون سے متاثرین کی بحالی ممکن ہے‘ آرمی چیف

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی شراکت داروں کے تعاون سیلاب متاثرین کی جلد بحالی ممکن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کینڈین ہائی کمشنر نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی کوششوں بھی سراہا۔