مزید خبریں

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کارکنان کوبے نقاب کردیا‘وزیراعظم

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے تحمل اور باوقار رویے سے ہراساں کرنے والے پی ٹی آئی کے حامیوں اور ان کے سرپرستوں کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حامیوں کی طرف سے ہراساں کیے جانے پر مریم اورنگزیب نے جس طرح تحمل کا مظاہرہ کیا ہے وہ ان کی باوقارشخصیت کی عکاسی کرتاہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے تحمل اور باوقار رویے سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سرپرستوں کے بدنما چہرے کو بے نقاب کیا ہے ، ہمیں ان پر فخر ہے۔
وزیراعظم