مزید خبریں

بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ،2 میجرز سمیت 6 اہلکار شہید

کوئٹہ ،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹربلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گرکرتباہ ہوگیا۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گزشتہ رات فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔حادثے میں شہید ہونے والوں میں میجر محمد منیب افضل، میجر خرم شہزاد، نائیک جلیل،صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہرنائی بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 2میجرز سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔علاوہ ازیںصوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے اعظم ورسک میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی جبکہ فوجی جوانوں نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی جوانوں کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ شہید ہونے والے 29 سالہ نائیک رشید کا تعلق ٹانک اور 22 سالہ رسول بادشاہ لوئردیر کے رہائشی تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگردسکیورٹی فورسزکیخلاف دہشتگردی اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔
ہیلی کاپٹر تباہ