مزید خبریں

سیلاب زدہ علاقوں میں وہابئی امراض ،24 گھنٹوں میں65 ہزار کیسز رپورٹ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے پھیلاؤ میں شدت برقرار ہے 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے 65527 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبائی امراض کے بیشتر کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے ،سندھ میں وبائی امراض کے 51823، بلوچستان 5691 نئے کیسز، خیبرپختونخوا میں وبائی امراض کے 3892، پنجاب میں 3008 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک دن کے دوران سیلاب زدہ علاقوں میں 6434 ڈائریا، 16 ہیپاٹائٹس کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں سانس کی بیماری کے 9440 نئے اور 1019 ملیریا، 60 ڈینگی ،7463 اسکن انفیکشن اور 187 ٹائیفائیڈ کیسز رپورٹ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سیلاب زدہ ایریاز میں 512 آئی انفیکشن، 10802 ڈائریا سمیت دیگر امراض کے 20414 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں 4394 اور سانس کی بیماری کے 6445 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔