مزید خبریں

ٹرانسجینڈر بل میرے چیئرمین بننے سے قبل منظور ہوچکا تھا، صادق سنجرانی

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرانسجینڈر بل میرے چیئرمین سینیٹ بننے سے پہلے منظور ہوچکا تھا ابھی صرف ترمیم کا معاملہ ہے۔ ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے واضح کیا کہ سینیٹ میں کوئی غیر اسلامی کام نہیں کرے گا، ٹرانسجینڈر بل پر خلاف شریعت کوئی کام نہیں کریں گے، ضرورت پڑی تو اسلامی نظریاتی کونسل اور علماء سے مشاورت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈر بل میرے چیئرمین بننے سے پہلے کا منظور ہوچکا تھا، موجودہ بل ترامیم کا ہے جو سینیٹر مشتاق نے پیش کیا ہوا ہے، ٹرانس جینڈر بل کے معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، ترمیم سے متعلق کمیٹی میں غور کیا جارہا ہے۔