مزید خبریں

پاکستان کی200ویں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں سنسنی خیزفتح

کراچی میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے ایک سنسنی خیزمقابلے کے بعد انگلینڈ کو 4رنز سے شکست دی۔ پاکستان کی یہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں مشترکہ طور پر دوسری سب سے چھوٹی جیت تھی۔ پاکستان نے یہ جیت اپنے 200ویں میچ میں حاصل کی جو انگلینڈ کے خلاف 25 ویں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں اسکی8ویں اور کل ملاکر122 ویں جیت تھی۔ پاکستان کو70 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ اسکے 3 میچ ٹائی رہے ہیں جبکے 5 میچ نامکمل رہے۔ پاکستان جس نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ انگلینڈ ہی کے خلاف برسٹل میں 28 اگست2006 کو کھیلا تھا، 200 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بنی۔ اس نے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں5 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔پاکستان نے اپنا50واں میچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ بنگلا دیش کے خلاف29 نومبر2011 میر پور، ڈھاکا میں کھیلا تھا جس میں اس نے 50 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔ پاکستان کو اپنے100 ویںٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوںمیں 7 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ اس نے یہ میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف میرپور، ڈھاکا میں 29 فروری 2016کھیلا تھا۔بنگلا دیش کے خلاف لاہور میں24 جنوری 2020 کو پاکستان نے اپنا 150واں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلا تھا جس میں 5وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔پاکستان نے ابھی تک جو 200ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں سے 29 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ اس نے اپنے گھر پر کھیلے ہیں۔ اپنے گھر پر پاکستان کو21 میچوں میں کامیابی ملی ہے اور8 میچو ں میں شکست ہوئی ۔ پاکستان سے باہر پاکستان نے جو 171 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں101 میچوں میں اسے جیت ملی ہے، 62میچوں میں اسے ہار ہوئی ہے۔ 3 میچ ٹائی رہے ہیں جبکہ 5 میچ نامکمل رہے ہیں۔پاکستان نے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ آسڑیلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے ہیں۔ ان تینوں ٹیموں کے خلاف پاکستان نے25,25 تی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ آسڑیلیا کے خلاف پاکستان نے12 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور 11میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔ اسکا ایک میچ ٹائی رہا ہے جبکے ایک میچ نامکمل رہا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف 25 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں سے پاکستان نے 8 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 15 میچوں میں اسے شکست ملی ۔ ایک میچ ٹائی اور ایک میچ نامکمل رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 25 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں سے پاکستان نے 15 میں جیت حاصل کی ہے۔ 10 میچوں میں نیوزی لینٖڈ فاتح رہی ہے۔پاکستان نے ابھی تک 19 ٹیموں کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں جبکہ وہ14 ملکو ں میں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ اس نے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے جو48 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔