مزید خبریں

کیوبا: ہم جنس پرستوں کی شادی قانونی قرار دینے پر ریفرنڈم

ہوانا (مانیٹرنگ ڈیسک) کیوبا میں ہم جنس پرستوں کی شادی، ان کے بچہ گود لینے اور سروگریسی کے ذریعے والدین بننے والے جوڑے کے حقوق سے متعلق ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور 50 فیصد سے زائد افراد کے حق میں ووٹ دینے پر اسے قانونی قرار دیدیا جائے گا۔ اگر ریفرنڈم منظور ہوگیا تو ملک میں شادی کو مرد اور
عورت کے بجائے 2 افراد کے درمیان ملاپ کے طور پر دیکھا جائے گا چاہے ان کی جنس یکساں ہو۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا میں آج ہونے والے ریفرنڈم میں 16 سال سے زائد عمر کے 80 لاکھ ووٹرز ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دینے اور ان کے بچوں کے حقوق سے متعلق حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ اگر 50 فیصد سے زائد افراد ریفرنڈم کے حق میں ووٹ دیتے ہیں تو ملک میں 1975ء سے نافذ خاندانی ضابطہ ختم ہوجائے گا۔ حکومت نے بھی شہریوں سے ریفرنڈم کے حق میں ووٹ ڈالنے پر زور دیا ہے۔
کیوبا ریفرنڈم