مزید خبریں

ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف سب سے بڑی شراکت

کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کو فتح یاب کرنے میں سب سے اہم کردار بین ڈکٹ اور ہیری بروک کا رہا۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی طوکٹ کی شراکت میں 11.3اوور میں ناٹ آئوٹ 139 رنز اسکور کیے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اس قسم کی کرکٹ میں پہلی نصف سنچریاں بنائیں۔بین ڈکیٹ68 منٹ میں42 گیندوں پر8چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکے ہیری بروک نے 59منٹ میں35 گیندوں پر8چوکوں اور5 چھکوں کی مدد سے81 رنz بنائے۔ دونوں کھلاڑی ناٹ آئوٹ رہے۔ اس شراکت کی بدولت انگلینڈ نے مقررہ20 اوور میں 3 وکٹوں پر221 رنز بنائے تھے۔ اسکے جواب میں پاکستان نے مقررہ 20 اوور میں8وکٹوںپر158 رنز جسکی وجہ سے اسے اس میچ میں 63رنز سے شکست ہوئی۔
انگلینڈ کی چوتھے وکٹ کی علیحدہ ہوئے بغیر139 رنز کی شراکت پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس سے پہلے انگلینڈ کے لئے پاکستان کے خلاف سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ ایون مورگن اور کیون پیٹر سن کے پاس تھا۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے دبئی میں19 فروری2010 کو ہوئے میچ میں ا14.1وور میں علیحدہ ہوئے بٖغیر 112 رنز جوڑے تھے۔ اس میچ میں انگلینڈ کی تیسری وکٹ , 4.2 اوور میں18 رنز کے مجموعی اسکور پر گری تھی جس کے بعد چوتھی وکٹ کی اتنی بڑی شراکت ہوئی تھی۔ اس میچ میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔
انگلینڈ کی 11.3اوور میں علیحدہ ہوئے بغیر139 رنزکی شراکت ٹی ٹوئنٹی بین الاقوا می کرکٹ میں چوتھی وکٹ کی چوتھی سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس قسم کی کرکٹ میں چوتھی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ مالٹا کے بیکرم اڑوڑہ اور ورون تھمو تھارم کے پاس ہے۔ ان دونوں بلے بازوں نے جبرالٹر کے خلاف البرگاریا میں21 اگست2021 کو ہوئے میچ میں15.1 اوور میں علیحدہ ہوئے بغیر 166 رنز کی شراکت کی تھی۔ اس میچ میں مالٹاکو تیسری وکٹ4.5 اوور میں 31 رنز کے مجموعی اسکور پر گر ی تھی جس کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں نے اتنی بڑی شراکت چوتھی وکٹ کے لئے کی تھی۔ اس شراکت کی بدولت مالٹا نے مقررہ 20 اوور میں3 وکٹوں پر 197 رنز بنائے تھے۔ جبرالٹر نے بھی مالٹا کو بھر پور جواب دیا تھا اور مقررہ 20 اوور میں2 وکٹوں پر 193 رنز بنائے تھے۔ اس کو اس میچ میں4 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور ڈیوڈ وارنر نے جنوبی افریقاکے خلاف جوہانسبرگ میں 6 مارچ 2016 کو ہوئے میچ میں چوتھی وکٹ کی شراکت میں13.1 اوور میں 161رنز جوڑے تھے۔ اس میچ میں آسڑیلیا کی تیسری وکٹ5.4 اوور میں32 رنز کے مجموعی اسکور پر گری تھی جس کے بعداندونوں کھلاڑیوں نے 13.1 اوور میں 161رنزکی شراکت کی تھی۔ اس شراکت کی بدولت آسڑیلیا نے آخری گیند پر جیت حاصل کی تھی۔