مزید خبریں

فوڈیکس انٹرنیشنل شیف مقابلہ میں حنا شعیب نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا

فوڈیکس نمائش ہرسال سعودی عرب میں منقد کی جاتی ہے جس میں دنیا بھر سے بہترین شیفز میں اپنی مہارت دکھانے کے بلایا جاتا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں 9واں ایڈیشن فوڈکس نمائش کا افتتاح ہوگیا. جس میں پاکستانی کی 9 کمپنیوں سمیت 600 سے زائد دیگر ممالک کی کمپنیاں شامل ہیں۔ فوڈکس نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح سفیر پاکستان امیرخرم راٹھور نے کیا تھا۔
نمائش میں پاکستانی رائس سمیت دیگر مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے سٹال لوگوں کی خاص توجہ کا مرکزتھا۔ فوڈ ایکس نمائش میں باقاعدہ بہترین شیف کے مقابلے بھی رکھے گئے اور باکستان کی شیف حنا شعیب نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کا تمغہ جیتا۔
حنا شعیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے میں تھامس گگلر سر اور ڈینیل میئر شیف کی بہت مشکور ہوں کے انہوں نے مجھے چنا اور میرے خانے کو سراہا ۔میرے لیے بہت فخر کی بات ہے کے مجھے اس مقابلے میں حصہ لینے کا موقع ملا اور اپنے ملک کا نام میں نے روشن کیا اور انشااللہ آگے بھی میں اپنے ملک کا نام روشن کرتی رہونگی۔
ایشن آف پاکستان کے چیئرمین علی حسام اصغر بھی بھرپور شریک تھے۔ اس موقع پر سفارت خانہ پاکستان کے منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اظہرعلی داہر کا کہنا تھا کہ فوڈکس نمائش میں پاکستانی کمپنیوں اور پاکستانی شیفز کی شرکت قابل ستائش ہے امید ہے نمائش میں پاکستانی کمپنیاں پراڈکٹس کو بہت اچھےطریقے سے متعارف کراتے ہوئے بزنس کے اچھے مواقع حاصل کریں گی۔۔سعودی عرب ایک بڑی مارکیٹ ہے اور جلد ہی پاکستانی چاول سمیت دیگر اشیاء سعودی عرب کی مارکیٹوں میں دستیاب ہونگی۔
فوڈکس نمائش میں پاکستانی پویلین میں سعودی اور غیر ملکی زائرین نےاپنی دلچسپی دکھائی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی تعلقات کو بڑھاوا دینےکیلئے فوڈکس نمائش کافی مدد گار ثابت ہوگی۔