مزید خبریں

سندھ نے سیلاب متاثرین کے علاج کیلیے پنجاب سے مدد مانگ لی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ صحت سندھ نے سیلاب متاثرین کے علاج کے لیے حکومت پنجاب سے مدد مانگ لی۔محکمہ صحت سندھ کی جاب سے پنجاب حکومت کو خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ کو اس وقت پنجاب کے تعاون کی ضرورت ہے۔خط کے متن کے مطابق سندھ میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس کی کمی کا سامنا ہے جبکہ سندھ کے 10 اضلاع میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس بشمول ماہر اطفال، ماہر امراض نسواں ، ماہر نفسیات اور ماہر امراض جلد سمیت دیگر عملے سمیت دیگر کی اشد ضرورت ہے۔سندھ کے اضلاع میں ماہرین سمیت 380 طبی عملے کی ضرورت ہے، 27 ماہر جلد، 27 ماہر اطفال، 18 ماہر نسواں اور 18 ماہر نفسیات کی ضرورت ہے، 45 مرد اور 45 خواتین ڈاکٹرز کی ضرورت ہے، 72 سٹاف نرسز اور 90 ڈسپنسرز کی ضرورت ہے۔