مزید خبریں

اسلام آباد‘صحافی ایاز میر کی بہو قتل‘ بیٹا گرفتار

اسلام آباد(آن لائن/صباح نیوز)تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاوند نے بیوی کو جم کے ڈمبل مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو بیٹے نے قتل کردیا۔چک شہزاد فارم ہائوس سے لاش برآمد کر لی گئی۔شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی بیوی 37سالہ سارہ بی بی کو جم کے ڈمبل سر میں مار مار کے قتل کر دیا‘پولیس نے ایاز امیر کے صاحبزادے شاہ نواز امیر کو حراست میں لے لیا۔شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی۔ وقوعہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد فارم ہاؤس 46میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق 3 ماہ قبل ان کی شادی ہوئی تھی اہلیہ دبئی میں جاب کرتی تھی اور ایک روز قبل ہی پاکستان آئی تھی ۔ملزم کی والدہ بھی ملزم کے ساتھ مقیم تھی جس نے پولیس کواطلاع دی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا سر پر بھاری لوہے سے وار کیا گیا جس کی وجہ سے مقتولہ بے ہوش ہو گئی اور ملزم نے پانی کے ٹب میں ڈال دیا جس کی وجہ سے سارہ کی جان چلی گئی ۔ سینئر صحافی ایاز امیر نے واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔علاوہ ازیں سینئر صحافی ایاز امیر کے صاحبزادے شاہنواز نے اپنی بیوی سارہ انعام کے قتل کے حوالے سے تفصیل بیان کردی۔اسلام آباد میں قتل کی دل دہلا دینے والی واردات کی پرتیں ہٹنے لگی ہیں، جس میں ملزم شاہنواز نے 3 ماہ کی دلہن سارہ انعام کو بیڈروم میں لوہے کی چیز سر پر مار کر قتل کردیا۔ملزم شاہنواز نیاپنی بیوی کی لاش باتھ ٹب میں ڈال کر نل کھول دیا تھا، اُس نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ سارہ سے سوشل میڈیا پر دوستی اور 3 ماہ پہلے شادی ہوئی۔ملزم نے بتایا کہ سارہ کل ہی دبئی سے اسلام آباد آئی تھی، مجھے شک تھا کہ سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے، اہلیہ نے مجھے اس حوالے سے مطمئن کر دیا۔ ملزم شاہنواز نے مزید کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ سارہ کسی ملک کی ایجنٹ ہے اور مجھے قتل کرنا چاہتی ہے، کل رات اُس نے میرا گلا پکڑا تھا اور آج صبح بھی قریب آکر میری گردن پکڑلی تھی۔ملزم نے یہ بھی کہا کہ جب گردن پکڑی تو مجھے لگا جیسے میری گردن ٹوٹ جائے گی اور میں مرجائوں گا، جس پر میں نے سارہ کو دھکا دیا، وہ نیچے گری اور پھر اٹھ کر مجھ پر حملہ کردیا۔ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو ڈمبل مار کر بیہوش، ٹب میں ڈبو کر قتل کیا،شاہنواز نے کہا کہ قریب ورزش والا ڈم بل پڑا تھا جو اس کے سر پر دے مارا، جس سے اُس کے سر سے خون نکلا اور میں گھبرا گیا، خون صاف کرنے کیلیے سارہ کو باتھ ٹب میں ڈال دیا۔ملزم نے بتایا کہ باتھ ٹب میں ڈالنے کے بعد میں نے پانی کھول دیا تاکہ خون بہہ جائے، پھر باتھ ٹب کی تصویر کھینچ کر اپنے والد ایاز امیر کو بھیج دی اور انہیں فون پر سارے واقعے کی اطلاع دی۔