مزید خبریں

ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی دوسری بڑی کامیابی

کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں پاکستان کے افتتاحی بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو10 وکٹ سے جیت دلائی۔ اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 199 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے 19.3 اوور میں کسی نقصان کے بغیر 203 رنز بناکر میچ دس وکٹ سے جیتا تھا۔ کپتان بابر اعظم نے88 منٹ میں66 گیندوں پر11 چوکوں اور5 چھکو ں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 110 رنز بنائے جبکہ انکے ساتھی افتتاحی بلے باز محمد رضوان 88 منٹ میں51 بالوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 88 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ وہ بھی آئوٹ ہوئے بغیر واپس لوٹے تھے۔
پاکستان نے دوسری مرتبہ کوئی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ دس وکٹ سے جیتا ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو پہلی مرتبہ دس وکٹ سے شکست ہوئی ہے۔ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں ابھی تک35 مرتبہ ایسا ہوا ہے جب کسی ٹیم نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر جیت حاصل کی ہے۔
اس قسم کے کرکٹ میں دس وکٹ سے جیت حاصل کرنے والی پہلی ٹیم جنوبی اٖفریقا تھی جس نے پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ میں2 فروری 2007 کو ہوئے میچ میں ایسا کیا تھا۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 129 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقا نے 11.3 اوور میں کسی نقصان کے بغیر 132 رنز بناکر میچ دس وکٹ سے جیتا تھا ۔ پاکستان نے دس وکٹ سے اپنی پہلی کامیابی بھارت کے خلاف دبئی میں24 اکتوبر2021 کو ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ہوئے میچ میں حاصل کی تھی۔ اس میچ میں بھات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 151 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے 17.5 اوور میں کسی نقصان کے بغیر152 رنز بناکر میچ دس وکٹ سے جیتا تھا۔ اس میچ میں بابر اعظم نے87 منٹ میں52 بالو ں پرچھ چوکوں اوردو چھکوں کی مدد سے68 رنز بنائے تھے جبکہ محمد رضوان87 منٹ میں55 بالو ں پرچھ چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے79 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ دونو ں کھلاڑی آئوٹ نہیں ہوئے تھے۔
پاکستان کی اس سے پہلے انگلینڈ کے خلاف وکٹو ں کے حساب سے سب سے بڑی جیت نو وکٹ کی تھی جو اس نے مانچسٹر میں7 ستمبر2016 کو ہوئے میچ میں حاصل کی تھی۔ اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 135 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے135 اوور میں ایک وکٹ پر139 رنز بناکر میچ نو وکٹ سے جیتا تھا۔
پاکستان کے علاوہ انگلینڈ کو سری لنکا، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز نے بھی ایک ایک مرتبہ نو وکٹ سے شکست دی ہے۔ سری لنکا نے برسٹل میں25 جون2011 کو ہوئے میچ میں انگلینڈ کو نو وکٹ سے ہرایا تھا جبکہ جنوبی افریقا نے جوہانسبرگ میں21 فروری2016 کو انگلینڈ کے خلاف ایک وکٹ گنواکر جیت اپنے نام کی تھی۔ برج ٹاون میں22 جنوری2022 کو ہوئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو نو وکٹ سے ہرایا تھا۔