مزید خبریں

فیصل آباد، طلبہ نے متاثرین کا امدادی سامان الخدمت کے حوالے کردیا

 

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)سیلاب زدگان کی امداد کیلیے الخدمت فائونڈیشن کے شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے ڈائریکٹر رائوشیرافگن کو فسٹ اسٹپ اسکول شیخوپورروڈکے فتح پرویز اور طلبہ و طالبات جبکہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ڈی گرائونڈ کے پرنسپل محمدطیب ندیم ،سٹاف اورطلبہ و طالبات نے امدادی سامان دیاجس میں اشیا خورو نوش،بنیادی ضروریات کا سامان،نئے کپڑے اورضروریات زندگی کاسامان موجود تھا ۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے فسٹ اسٹپ اسکول کے فتخ پرویز کاکہناتھاکہ الخدمت فائونڈیشن نے جس طرح سیلاب زدگان کی امداد کی قابل تعریف ہے سیلاب زدگان کے تمام علاقوںمیں الخدمت فائونڈیشن بھر پورخدمات انجام دے رہی ہے جس کا اعتراف ساری دنیا کرتی ہے ۔ان کے کارکنان نے اپنی جان جوکھوںمیں ڈال کر سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالاجسے ساری دنیا نے دیکھا ہے اس کام کو دیکھے ہوئے ہمارے طلبہ طالبات نے سیلاب زدگان کے لیے اکٹھاکیاگیاسامان الخدمت فائونڈیشن کے حوالے کیاہے۔ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل محمدطیب نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن پوری ایمانداری سے سیلاب زدگان کو لوگوں کی جانب سے عطیہ کیاجانا والاسامان ان تک پہنچا رہی ہے جس کے ہم سب قائل ہیں ،الخدمت فائونڈیشن کی خدمات کا اعتراف سرکاری،نجی،سیاسی وسماجی تمام تنظمیں کرتی ہیں۔الخدمت فائونڈیشن کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر رائوشیرافگن نے کہاکہ الخدمت کے تحت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مقامی طور پر کام جاری ہیں، لوگوں کو خشک راشن، کھانے،صاف پانی،ٹینٹ اور نقدرقوم کی ضرورت ہے۔ اہل خیر الخدمت سے ان چیزوں کی صورت میں یا نقد رقوم کی صورت میںسیلاب متاثرین کی مدد کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا یہ سیلاب اہل بلوچستان،سندھ وپنجاب کے لیے بڑی آزامائش ہے اوروہ اس آزمائش کے باعث اپنے گھروں ، جانوروں اور دیگر املاک سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں مل کر متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کر نی چاہیے۔الخدمت فائونڈیشن ملک میں سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے، الخدمت فائونڈیشن ہمیں یہ پیغام دے رہی ہے کہ آگے بڑھیں، ہم وطنوں کا ساتھ دیں، مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں، باہر نکلیں، اختلافات کو ترک کریں، مل جل کر محبت بانٹیں، محبتیں تقسیم کریں، کھانے تقسیم کریں، بازو بنیں، سہارا بنیں۔ الخدمت کا ریلیف آپریشن ہی اس کا سب سے بڑا پیغام ہے۔ اس پیغام کو سمجھنے، عام کرنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی خدمت کرنے والا ہر شخص ہر ادارہ محترم ہے اسے اس کا جائز مقام ملنا چاہیے۔ پاکستان اس مشکل وقت سے بھی نکلے گا اور ترقی بھی کرے گا، تباہ ہونے والے آباد ہوں گے، چیخ و پکار کی جگہ مسکراہٹوں نے آنا ہے دعا ہے کہ یہ سیلاب اپنے ساتھ ہماری ضد، انا، تکبر، عدم برداشت اور شدت کو بھی بہا لے جائے تاکہ یہ ملک تیزی سے ترقی کرے اور حقیقی معنوں میں عالم اسلام کا مضبوط قلعہ بن جائے۔