مزید خبریں

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

کراچی (رپورٹ:ـسید وزیر علی قادری) انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر 7 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر انگلینڈ کو 159 رنز کا ہدف دیا تھا، انگلینڈ نے 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کے لک ووڈ کو ان کے ڈیبیو میچ میں ہی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا جنہوں 4 اوورز میں 24 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انگلش ٹیم کی طرف سے الیکس ہیلس 53 اور ہیری بروک 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 68 اور بابراعظم 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عثمان قادر نے 2، شاہنواز دہانی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اگلا میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔