مزید خبریں

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میںانگلینڈ کا ریکارڈ پاکستان کے خلاف شاندار ہے

انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کو دورہ کررہی ہے۔ دورے کے پہلے مرحلے میں وہ 7 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی جبکے دوسرے مرحلے میں وہ3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈٖیم میں آج کھیلا جائے گا جبکے اسی میدان پر 22ستمبر ،23 ستمبر اور 25 ستمبر کو دوسرا، تیسرا اور چوتھا میچ منعقدہونگے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 5واں، چھٹا اور7واں میچ28 ستمبر ، 30ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ 7 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی یہ سیریز دونوں ملکوں کے لئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے پہلے پریکٹس سیریز ہوگی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ابھی تک جو 21 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز ہوئے ہیں اس میں پاکستان نے 6 میچ جیتے ہیں۔ انگلینڈ نے13 میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔ ایک میچ ٹائی رہا ہے جبکے ایک میچ نامکمل رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جوآخری 5 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں اس میں انگلینڈ نے 3 اور پاکستان نے 2 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کو آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ 20 جولائی 2021 کو کھیلا گیا تھا جس میں انگلینڈ نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور 20 اوور میں6 وکٹوں پر232 رنز ہے جو اس نے ناٹنگھم میں16 جولائی2021 کو بنایا تھا۔ اسی میچ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کے تمام کھلاڑی19.2 اوور میں201 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جو اس کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور ہے۔
کارڈیف میں7 ستمبر2010 کو ہوئے میچ میں پاکستان کے تمام کھلاڑی18.4 اوور میں89 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے جو اس کا انگلینڈ کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور20 اوور میں6 وکٹوں129 رنز ہے جو اس نے ابوظبہی میں27 فروری 2012کو بنایا تھا۔
لیام لیونگ اسٹون نے ناٹنگھم میں16 جولائی2021 کو کھیلے گئے میچ میں62 منٹ میں 43 گیندوں پر6 چوکوں اور9 چھکوں کی مدد سے103 رنز بنائے تھے جو انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ پاکستان کی جانب سے یہ ریکارڈ محمد حفیظ کے پاس ہے جنہوں نے یکم ستمبر2020 کو مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں 88منٹ میں 52 گیندوں پر4 چوکوں اور6چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 86 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارٖڈ سعید اجمل کے پاس ہے۔ جنہوں نے ابوظبہی میں 27 فروری 2012 کو ہوئے میچ میں 4 اوور مین 23 رنز دیکر4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ عادل رشید کے پاس ہے ۔ اس لیگ بریک بولر نے مانچسٹر میں یکم ستمبر2020 کو کھیلے گئے میچ میں 4 اوور میں35رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا۔ انکی اس کارکردگی کی وجہ سے انگلینڈ نے اس میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرایا تھا۔