مزید خبریں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز آج شروع ہوگی

کراچی(رپورٹ: سید وزیر علی قادری) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان7 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم ، کراچی میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں نے ابتدئی میچ سے قبل نیشنل کرکٹ ا سٹیڈیم ، کراچی میں ایک ساتھ بھرپور تیاری کی ہے۔ برطانوی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد کراچی آئی ہے ۔ برطانوی ٹیم کے پاکستان آنے پرقومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ میں خوش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے ابتدائی4 میچز نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکے آخری 3میچز قذافی اسٹیڈیم ، لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز شام کو شروع ہونے کے باعث تمام میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبارسے دونوں ٹیموں کے درمیان شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی4میچوں کی میزبانی کے لیے تیار، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے، دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ،کراچی میں شیڈول ابتدائی4 میچز بالترتیب 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکے آخری3 میچز جو قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں شیڈول ہیں وہ بالترتیب 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔