مزید خبریں

بدین: ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے بیوہ خواتین میں چیک تقسیم

 

بدین(نمائندہ جسارت) سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف ڈویلپمنٹ ضلع بدین کی جانب سے بارش سے متاثرہ بیوہ خواتین میں 20، 20 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ شہر کے ملحقہ علاقوں میں 200 سے زائد خواتین بارش سے بے گھر ہوئی ہیں۔ ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے 200 خواتین کو آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ یتیم بچوں کی ماؤں کو فی کس 20 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں پریس کلب میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف ڈویلپمنٹ ضلع بدین وحید احمد آرائیں نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ مشکل حالات میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ بچوں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، بچوں کو اسکالرشب کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے، 2011 سے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف ڈویلپمنٹ نے اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو کیش انعامات اور ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔