مزید خبریں

ٹنڈوالہیار:پاکستان راہ حق پارٹی اور سندھ رینجرز کی جانب سے نقدی تقسیم

 

ٹنڈو الہیار (نمائندہ جسارت)پاکستان راہ حق پارٹی اور 73ونگ قاسم سندھ رینجرز کی جانب سے تھانہ نصرپور اور تھانہ اے سیکشن کی حدود میں واقع مختلف گوٹھوں کراچی اسٹاپ ، ہالیپوٹو اسٹاپ ، کولہی گوٹھ ،اورکچی آباد جروار گوٹھ میں 1200 سے زائد جوڑے ، چپلیں اور بزرگوں و بیماروں میں ہزاروں روپے کی نقد امداد بھی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان راہ حق پارٹی سندھ کے رہنما سید سکندر شاہ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ رینجرز پر عوام بھر پور اعتماد کر رہی ہے ، ساری امدادی سرگرمیاں اور امداد کا سامان سندھ رینجرز کے حوالے کرنے کا عوامی مطالبہ سامنے آرہا ہے، لوگ سندھ رینجرز سے پیار کرتے ہیں، پاکستان راہ حق پارٹی بھی سندھ رینجرز کی خدمات کو سراہتی ہے اور سندھ رینجرز کو سیلوٹ و خراج تحسین پیش کرتی ہے۔