مزید خبریں

ماتلی:فلکارہ ڈرین کی کھدائی دوبارہ شروع

ماتلی(نمائندہ جسارت)فلکارہ ڈرین کی کھدائی کا کام اہم علاقائی شخصیت کی رضامندی کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا۔220 آر ڈی پر مشتمل 85 کلو میٹر طویل یہ سیم نالہ فلکارہ یونین کونسل کی حدود سے شروع ہو کر تعلقہ تلہار سے ہوتا ہواایل بی او ڈی برانچ سیم نالے کے ذریعے مین ایل بی او ڈی نالے میں جا کر شامل ہو جائے گا۔فلکارہ ڈرین کی منظوری 2016/17 میں سابق ایم پی اے ماتلی بشیر احمد ہالیپوٹا مرحوم کی کوششوں سے سندھ حکومت نے منظور کی تھی،ڈرین کی تعمیر کے لیے 3 ارب روپے کا فنڈ بھی فراہم کیا گیا تھا۔