مزید خبریں

نواب شاہ :وزیر اعلیٰ کی رکن قومی اسمبلی کی والدہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت

نواب شاہ (نمائندہ جسارت)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکرنڈ کے قریب محراب پور پہنچ کر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کی والدہ کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پی پی رکن قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ اور سابق تعلقہ ناظم سید غلام علی شاہ کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئی جنہیں سکرنڈ کے قریب گاؤں محراب پور کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ اس سے قبل نمازِ جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔