مزید خبریں

سکھر: عوام پر آٹا بم گرا دیا گیا، قیمت 105 روپے فی کلو ہو گئی

سکھر(نمائندہ جسارت)سیلاب کے ستائے عوام پر آٹا بم گرادیا گیا،آٹے کی قیمتوں میں یکمشت 500 روپے فی من اور 10 کلو تھیلے پر 135 روپے اضافہ کردیا گیا ،آٹا مہنگا، وبائی امراض بڑھنے لگے، ادویات نایاب ، آٹے کی قیمت 105 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، سکھر ضلع سکھر اور گردونواح میں آٹے کی قیمت 105 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، غریب و متوسط درجے کے لوگوں کے لیے آٹے کی خریداری مشکل ہوگئی ہے، فلور مل مالکان دکانداروں کو 4000 روپے فی من آٹا فراہم کر رہے ہیں، جبکہ دکاندار قیمتیں بڑھا کر آٹا 4200 روپے فی من فروخت کر رہے ہیں، 3900 روپے فی من آٹے کی فراہمی کے باوجود دکاندار 4200 روپے فی من کے نرخ پر آٹا فروخت کر رہے ہیں، لوگوں پر مالی بوجھ بڑھ گیا اور مشکلا ت میں اضافہ ہو گیا ۔