مزید خبریں

ٹنڈو الہیار: موٹر سائیکل سوار باپ، بیٹی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر جاں بحق

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت)گزشتہ شب پیارو لونڈ سے راماپیر کے میلے میں آنے والے یاتری جو کی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ سامنے سے آنے والی ٹر یکٹر ٹرالی سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں بیٹی اور باپ موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ بھائی شد ید زخمی ہو ا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جاں بحق افراد اور زخمی کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد روانہ کر دیا گیا، جاں بحق ہو نے والوں میں 40 سالہ جیوولد جمع کولھی اور 13سالہ انیتا ولد جیو شامل ہیں جبکہ زخمی ہو نے والا17سالہ راموں ولد جیو تھے، قانونی کارروائی کے بعد لاش پیار ولو نڈ تھانے منتقل کر دی گئی ،بعد ازاں لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ دوسری جانب ٹر یکٹر ٹرالی کا ڈرائیور اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ۔