مزید خبریں

ٹھٹھہ:چہلم امام حسینؓ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

 

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)چہلم امام حسین ؓکے سلسلے میں گھارو سے پیدل جلوس مشہدی امام بارگاہ پر زوار آفتاب بھٹی کی قیادت میں پہنچا، مرکزی جلوس مشہدی امام بارگاہ سے برآمد ہوکر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا شیرازی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا، قدم گاہ مکلی پر چہلم کے سلسلے میں زنانہ مجلس بھی منعقد ہوئی ۔جلوس اور مجلس کے موقع پر ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے سخت تلاشی کے بعد جلوس کے شرکاء کو چھوڑا جارہا تھا، مکلی امام بارگاہ پر فرحان بھٹو کی قیادت میں پولیس اور لیڈی پولیس ڈی آئی بی برانچ نے مجلس میں سخت نگرانی کی گئی، جلوس میں تمام پولیس افسران اور اہلکاران ڈی آئی بی برانچ کے اہلکار بھی موجود تھے۔ ٹھٹھہ ضلع کی شیعہ تنظیموں نے ضلع بھر کے جلوسوں اور مجالس میں بہتر انتظامات کرنے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔