مزید خبریں

ٹنڈو الہیار:ایک اور حوا کی بیٹی کی عزت کو تار تار کر دی گئی

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت)ایک اور حوا کی بیٹی کی عزت کو تار تار کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق رند آباد کالونی کے رہائشی حاکم سومرو نے نیشنل پریس کلب کی رپورٹنگ ٹیم سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ میر ی بیٹی شہباز کالونی سینٹر سے میرے ساتھ آرہی تھی اچانک کار میں سوار افراد نے گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر بیٹی فضلہ کو زبر دستی گاڑی میں لے کر فرار ہو گئے ،ملزمان 3 گھنٹے بعد بیٹی کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے جس کے بعدمیں وومن تھانے پہنچا کہ میری بیٹی کے ساتھ زیادتی ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کیا جائے لیکن وومن تھانے نے مقد مہ درج کر نے کے لیے 15ہزار روپے طلب کیے اور مقدمہ درج کر نے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وومن تھانے کے عملے نے کہا کہ ملزم تھانے آیا تھا، آپ غریب ہو آپ کا فیصلہ کرادیتے ہیں، مقدمہ درج نہ کروائیں جس کے بعد زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی اور اس کے والد کی وڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہو نے کے بعد وومن تھانے میں نامزد ملزم سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاحال تک وومن پولیس مقد مے میں درج ملزمان کو گرفتار کر نے ناکام ہے جبکہ میڈیا کی جانب سے رابطہ کر نے پر ایس ایچ او وومین نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔