مزید خبریں

جماعت اسلامی یوتھ وویمن کے زیراہتمام یوتھ ایکسپوآج ہوگی

فیصل آباد(نمائندہ جسارت)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی،پنجاب کی ناظمہ ربیعہ طارق،جماعت اسلامی یوتھ پنجاب وسطی کی صدر زرافشاں فرحین آج 18ستمبربروزاتوارفیصل آبادآئیں گی جہاں وہ جماعت اسلامی یوتھ وویمن ونگ کے زیراہتمام پیپلزکالونی جڑانوالہ روڈپرمقامی مارکی میںہونے والی جے آئی یوتھ ایکسپومیں شریک ہوں گی ،ایکسپومیں مختلف مقابلہ جات،اپنی شخصیت کو باکرداربنانے کے لیے کیریئرکونسلنگ،عام افراد کے ساتھ بات چیت کرنے کے حوالے سے تربیتی نشست،سیکھنے کاشوق پیداکرنا، الخدمت فائونڈیشن کے بارے میں آگاہی پروگرامات ہوں گے۔صبح 10بجے شروع ہونے والی جے آئی یوتھ ایکسپو دوپہر2بجے تک جاری رہے گی ۔