مزید خبریں

نیول چیف کا سجاول اور ملحق متاثرہ علاقوں کا دورہ

اسلام آباد(صباح نیوز)ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کی امدادی کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر نیول چیف نے امدادی کارروائیوں میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا ۔پاک بحریہ کے4فلڈ ریلیف سنٹرز،8سینٹرل کلیکشن پوائنٹس خدمت میں مصروف ہیں۔پاک بحریہ نے 1462 ٹن راشن، 4896 خیمے، اور6لاکھ20 ہزار777لیٹر منرل واٹر تقسیم کیا ہے۔ پاک بحریہ کی 9خیمہ بستیوں میں16ہزار31افراد رہائش پذیر ہیں۔ آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے امدادی کاموں کے لیے اب تک 526پروازیں کیں ہیں جبکہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے4604پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا ہے۔اسکے علاوہ گزشتہ24گھنٹے میں 10پروازوں میں34پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا اور16.6ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں147ریلیف کیمپ اور284ریلیف کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔