مزید خبریں

کراچی‘کمپنی کے گودام پر چھاپا‘ 4کروڑ سے زائد پیناڈول گولیاں برآمد

کراچی (آن لائن) صوبائی ڈرگ انسپکٹرز نے پیناڈول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کمپنی کے گودام پر چھاپہ مار کر4 کروڑ83 لاکھ پیناڈول کی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ پاکستان فارما سیوٹیکل اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیناڈول کے معاملے پر وفاقی وزیر صحت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے، حکومتی یقین دہانی
پر کمپنی پیناڈول کی عارضی پروڈکشن شروع کردے گی۔ وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر ملک بھر میں پیناڈول کی مصنوعی قلت پر کارروائیاں جاری ہیں۔ سندھ کے صوبائی ڈرگ انسپکٹر دلاور علی جسکانی نے ہاکس بے روڈ پر قائم گودام پر چھاپا مار کر پیناڈول کی کروڑوں گولیاں برآمد کرلیں، جہاں ذخیرہ کی گئی 4 کروڑ 83 لاکھ 78 ہزار 600 پیناڈول کی گولیاں (4 ہزار 323 ڈبے) برآمد کرلیے۔انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ مال ذخیرہ کرکے مہنگے داموں بیچا جانا تھا، برآمد شدہ ادویات کی قیمت 25 کروڑ روپے سے زائد ہے۔